میری طلاق کی خبر درست ہے: جنید صفدر
Reading Time: < 1 minuteپاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اپنی اہلیہ سے علیحدگی کی تصدیق کی ہے.
جمعرات کو جنید صفدرنے انسٹاگرام سٹوری میں لکھا کہ میری طلاق کی خبر درست ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک نجی معاملہ ہے،میڈیا سے درخواست ہے پرائیویسی کا خیال رکھے۔
جنید صفدر نے اپنی سابق اہلیہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا.
خیال رہے کہ مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے صاحبزادے جنید صفدر دسمبر 2021 میں عائشہ سیف کے ساتھ رشتہ ازداوج میں منسلک ہوئے تھے۔
اہلیہ سے علیحدگی کے حوالے سے جنید صفدر نے انسٹاگرام سٹوری میں مزید لکھا کہ ’مجھے امید ہے ان شا اللہ اس فیصلے سے ہمیں سکون میسر آئے گا۔‘
جنید صفدر نے مزید لکھا کہ ’میں اس معاملے پر مزید کچھ نہیں بولوں گا۔ میں اُن (عائشہ سیف) کے لیے نیک خواہشات رکھتا ہوں۔‘
یاد رہے کہ جنید صفدر کی سابق اہلیہ عائشہ سیف، سابق وزیراعظم نواز شریف کی دوسری حکومت میں احتساب کمیشن کے سربراہ رہنے والے سینیٹر سیف الرحمان کی صاحبزادی ہیں۔