اہم خبریں

ورلڈ کپ کا بڑا اپ سیٹ، انگلینڈ کو افغانستان سے شکست

اکتوبر 16, 2023 < 1 min

ورلڈ کپ کا بڑا اپ سیٹ، انگلینڈ کو افغانستان سے شکست

Reading Time: < 1 minute

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 13 ویں میچ میں افغانستان نے انگلینڈ کو 69 رنز سے شکست دے دی ہے۔

اتوار کو نئی دہلی کے ارون جیٹلی سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم 285 رنز کے تعاقب میں 41 ویں اوور میں 215 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ہیری بروک 66 اور ڈیوڈ ملان 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ افغانستان کی جانب سے راشد خان، مجیب الرحمان نے تین تین اور محمد بنی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
افغانستان کی پوری ٹیم 49.5 اوورز میں 284 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ رحمان اللہ گُرباز نے 80، اکرام علی خِیل نے 58 جبکہ مجیب الرحمان نے 28 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی طرف سے بولنگ کرتے ہوئے عادل رشید نے تین جبکہ مارک وُڈ نے دو اور جو رُوٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

نئی دہلی میں دونوں ٹیمیں اتوار کو میگا ایونٹ کا اپنا تیسرا میچ کھیل رہی تھی۔

اس سے قبل افغانستان کو بنگلہ دیش اور انڈیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ انگلینڈ کو اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہار جبکہ دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں جیت حاصل ہوئی۔

اس میچ کے لیے افغانستان نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی اور پلیئنگ الیون میں اکرام علی خِیل نے نجیب اللہ زدران کی جگہ لی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے