اقوام متحدہ، وہ 14 ممالک جو اسرائیل کے ساتھ ہیں
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے فلسطین کے شہر غزہ میں اسرائیل کی بمباری روکنے اور جنگ بندی کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کر لی ہے۔
اس قرارداد کے حق میں 120 ووٹ پڑے جبکہ 14 ملکوں نے مخالفت کی۔ ایسے ملکوں کی تعداد 45 رہی جنہوں نے قرارداد پر رائے شماری میں حصہ نہ لیا۔
جن ملکوں نے قرارداد کی مخالفت کی اُن میں امریکہ، اسرائیل، آسٹریا، کروشیا، چیکیا، فجی، پاپوا نیو گنی، گوئٹےمالا، ہنگری، مکرونیسیا، مارشل آئی لینڈ، پیراگوئے، ٹونگا اور نورو شامل ہیں۔

