عتیقہ اوڈھو کی شراب نہ چھوٹ سکی
راولپنڈی کی مقامی عدالت نے اداکارہ عتیقہ اوڈھو کو شراب برآمدگی کیس میں 23 ستمبر کو بیان ریکارڈ کرانے کا حکم دے دیا، راولپنڈی کے سول جج محمد اویس نے اداکارہ سے شراب برآمدگی کے مقدمے کی سماعت کی، سابق چیف جسٹس افتخار چودھری نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر عتیقہ اوڈھو سے شراب کی دو بوتلیں برآمد ہونے کا ازخود نوٹس لیا،ملزمہ کیخلاف تھانہ ایئرپورٹ میں مقدمہ درج ہے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمہ کو بیان صفائی قلمبند کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

