اہم خبریں

بارہ بار شادی کروں یا طلاق لوں آپ کو مطلب کیا: ریحام خان

نومبر 11, 2023

بارہ بار شادی کروں یا طلاق لوں آپ کو مطلب کیا: ریحام خان

ریحام خان نے سوشل میڈیا پر اپنی طلاق کے حوالے سے گردش کرتی افواہوں کا ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے جواب دیا ہے۔

سنیچر کی رات ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ بارہ شادیاں کریں یا طلاق لیں اس سے کسی کو مطلب نہیں ہونا چاہیے کیونکہ یہ اُن کی اپنی زندگی ہے۔

ریحام خان نے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں بڑے اُتار چڑھاؤ دیکھے ہیں اور گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر افواہوں کے بعد سے ان کو متعدد فون کالز موصول ہوئیں۔

ویڈیو پیغام ریکارڈ کراتے ہوئے اُن کے شوہر مرزا بلال بھی اُن کے ساتھ آ کر بیٹھ گئے اور کہا کہ افواہیں اُڑانے والے ایکس اکاؤنٹس ویریفائیڈ ہیں اور ایک خاص سیاسی جماعت کے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے