عالمی خبریں

انڈیا عمان مشترکہ وژن، سلطان کے دورہ انڈیا میں آزاد تجارتی معاہدے میں پیش رفت

دسمبر 17, 2023 2 min

انڈیا عمان مشترکہ وژن، سلطان کے دورہ انڈیا میں آزاد تجارتی معاہدے میں پیش رفت

Reading Time: 2 minutes

عمان کے حکمران سلطان ہیثم بن طارق جمعے سے اپنی کابینہ کے سات وزرا کے ہمراہ تین روزہ دورہ پر نئی دہلی میں موجود ہیں، 25 سال سے زائد عرصے میں کسی عمانی حکمران کا انڈیا کا یہ پہلا دورہ ہے۔

انڈین وزیراعظم نریندر مودی نے سنیچر کو سلطان آف عمان کے ساتھ ملاقات کے دوران دونوں ممالک میں آزاد تجارتی معاہدے پر عمل پیرا ہونے کے لیے بات چیت کی۔

امارات اور ہندوستان تعاون کی نئی راہوں پر عمل پیرا
سلطان آف عمان اور ان کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ ہماری قربت جغرافیائی حد تک محدود نہیں، یہ ہزاروں سال کی تجارت، ثقافت اور مشترکہ ترجیحات میں بھی جھلکتی ہے۔

بحیرہ عرب کے ایک سرے پر انڈیا اور دوسرے سرے پر عمان واقع ہے اور دونوں ممالک کے درمیان صدیوں سے گہری دوستی کا رشتہ قائم ہے۔

انڈین وزیراعظم نے کہا کہ ہم ایک نیا انڈیا عمان مشترکہ وژن: ’مستقبل کی شراکت داری‘ اپنا رہے ہیں اور اس وژن میں 10 شعبوں پر مشترکہ طور پر ٹھوس منصوبوں پر اتفاق کیا گیا ہے۔

انڈیا عمان مشترکہ وژن کا منصوبہ 2018 میں نریندر مودی کے دورہ عمان کے موقع پر سامنے آیا تھا۔

مشترکہ وژن کے تحت میری ٹائم سیکٹر، کنیکٹیویٹی، انرجی سیکیورٹی، گرین انرجی – خاص طور پر گرین ہائیڈروجن، سپیس، ڈیجیٹل ادائیگیوں، صحت سیاحت، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، زراعت اور فوڈ سیکیورٹی میں شراکت داری کی تعمیر پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

عمانی وفد نے سنیچر کو ہونے والی ملاقات کے دوران انڈین حکام کے ساتھ مل کر آزاد تجارتی معاہدے پر تبادلہ خیال کیا ہے جیسا کہ گذشتہ سال متحدہ عرب امارات کے ساتھ کیا گیا۔

وزیراعظم مودی نے کہا ہے کہ خوشی ہے کہ جامع اقتصادی شراکت داری معاہدہ (سی ای پی اے) پر دونوں جانب سے بات چیت جاری ہے جس کے دو دور کامیابی سے مکمل ہو چکے ہیں اور کئی اہم امور پر اتفاق کیا گیا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے