بشری بی بی کے شوقین ہونے کا بیان، جہانگیر ترین کی وضاحت
Reading Time: < 1 minuteاستحکام پاکستان پارٹی کے رہنما جہانگیر ترین نے عمران خان اور بشری بی بی کے حوالے سے اپنے انٹرویو کی وضاحت کی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ندیم ملک کے شو میں میرے تبصروں کامقصد کسی کو بدنام کرنا نہیں تھا۔
جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ سیاستدانوں کے خاندانوں کے بارے میں تضحیک آمیز تبصرے کرنے سے گریز کیا ہے، یہاں تک کہ جب اُن کے اپنے خاندان پر حملہ ہوا تھا۔
سینیئر سیاست دان نے کہا کہ انہوں نے صرف وہی شیئر کیا جو اُن سے کہا گیا تھا۔ ذاتی باتوں کو اُن کی نظر میں نجی رکھا جانا چاہیے تھا۔
جہانگیر ترین نے ندیم ملک کو بتایا تھا کہ ان کو خاور مانیکا کے چھوٹے بھائی کا فون آیا کہ بشریٰ بیگم شوقین سوچ رکھتی ہیں اور آپ کے لیڈر عمران خان سے ملاقات کی خواہش مند ہیں.
Array