اہم خبریں متفرق خبریں

آٹھ لاکھ درہم مالیت کا سونا چوری، شارجہ پولیس نے سراغ کیسے لگایا؟

فروری 3, 2024 < 1 min

آٹھ لاکھ درہم مالیت کا سونا چوری، شارجہ پولیس نے سراغ کیسے لگایا؟

Reading Time: < 1 minute

شارجہ میں پولیس نے 8 لاکھ درہم مالیت کے سونے کی چوری اورسمگلنگ کی واردات ناکام بنا دی ہے.

شارجہ کے میڈیا کے مطابق خورفکان شہر میں سونے کے ایک شوروم نے پولیس آپریشن روم سے رابطہ کرکے شکایت درج کرائی تھی کہ رات کے آخری پہر جرائم پیشہ گروہ نے شوروم میں چوری کرلی ہے۔

شارجہ پولیس نے فوری طور پر سراغرساں ٹیم تشکیل دی اور تفتیش کے بعد مسروقہ سونا بندرگاہ میں موجود ایک کارگو کنٹینر سے برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق مسروقہ سونا شارجہ سے باہر بھجوایا جا رہا تھا۔

پولیس واردات کرنے والے گروہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔
کیس قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کو بھیج دیا گیا۔

شارجہ پولیس نے تمام تجارتی اداروں کے مالکان اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے شوروم اور گھروں میں سیکیورٹی کنٹرول سسٹم نصب کرائیں۔

پولیس نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں سکیورٹی اداروں سے تعاون کیا جائے۔ واردات کی کوشش کرنے والے کسی بھی شخص کے بارے میں فوری رپورٹ کی جائے.

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے