اہم خبریں متفرق خبریں

مجھے بنی گالہ سے اڈیالہ جیل بھیجا جائے: بشریٰ بی بی ہائیکورٹ میں

فروری 6, 2024

مجھے بنی گالہ سے اڈیالہ جیل بھیجا جائے: بشریٰ بی بی ہائیکورٹ میں

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بنی گالہ کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دینے کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔

منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر کے بشریٰ بی بی نے استدعا کی ہے کہ 31 جنوری 2024 کو جاری خان ہاؤس کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بشریٰ بی بی کو خان ہاؤس بنی گالا سے واپس اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں 14 جبکہ عدت میں نکاح کیس میں سات سال قید کی سزا دی گئی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے