اہم خبریں متفرق خبریں

بوٹ پالش اور جرنیلوں سے ملاقاتیں، اس حمام میں سب ننگے: مولانا فضل الرحمان

فروری 15, 2024 2 min

بوٹ پالش اور جرنیلوں سے ملاقاتیں، اس حمام میں سب ننگے: مولانا فضل الرحمان

Reading Time: 2 minutes

پاکستان کی مذہبی سیاسی جماعت جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ الیکشن میں جو بھی ہوا ہے کسی سے بھی پوشیدہ نہیں ہوتا، سارا الیکشن چوری ہوا ہے لیکن اس پر گواہ پیش کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

سما ٹی وی کو انٹر ویو میں ان کا کہنا تھا کہ میڈیا پر نہ کہنے والی کہانیاں ہیں۔ پریس کانفرنس میں کچھ باتیں کہنا بھی پڑ گئی ہیں، باقاعدہ طور پر نتائج کو مسترد کر دیا ہے۔ اب فیصلے ایوان میں نہیں میدان میں ہوں گے۔

اصل بات یہ ہے کہ قریب قریب وہی مینڈیٹ جو سنہ دو ہزار اٹھارہ میں ملا تھا وہی ملا ہے۔ سب جماعتوں کو تقریبا ایک جیسا مینڈیٹ ملا ہے، اب پی ٹی آئی والے کہہ رہے ہیں کہ دھاندلی ہے۔ ہم پہلے بھی کہہ رہے تھے کہ دھاندلی ہے اور اب بھی اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔

ملک کی داخلی اسٹیبلشمنٹ کے بھی ایجنڈے ہوتے ہیں اور عالمی قوتیں بھی ہمارے جیسے ترقی پذیر ملکوں کو بطور ٹول استعمال کرتے ہیں۔

کسی کو تو اسٹیبلشمنٹ کے سامنے کھڑے ہو کر کہنا چاہیے کہ آپ غلط کر رہے ہیں اور ہم نے ایسا کیا۔ پی ٹی آئی کی حکومت اسٹیبلشمنٹ نے بنائی تھی۔

اینکر ندیم ملک کے بوٹ پالش کے حوالے سے سوال پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس حمام میں سب ننگے ہیں۔ ملاقاتوں کے یہ سلسلے چلتے رہتے ہیں۔

بات بنیادی طور پر یہ ہے کہ ملاقاتوں سے انکار کسی کو نہیں کرنا چاہیے، یہ انڈیا کے جرنیل نہیں، ہمارے ملک اور محلے کے ہیں۔ شہر کے ہیں۔ ہمارے ہی ماحول سے نکل کر کوئی آرمی چیف بن جاتا ہے۔ سودا گیری کے لیے نہیں کرنا چاہیے، کسی سیاست دان کو تو اُن سے ڈٹ کر بات کرنا چاہیے، ان سے کہنا چاہیے کہ آپ غلط بات کر رہے ہیں۔

الحمد اللہ ہم نے جرنیلوں سے یہ باتیں کی ہیں، باجوہ صاحب سے بھی پوچھ سکتے ہیں، جنرل فیض حمید سے بھی پوچھ سکتے ہیں۔

ہم نے جنرل باجوہ اور فیض سے عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے لیے کہا تھا اور پھر یہ سب ہوا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے