سعودی روبوٹ کی خاتون رپورٹر سے نامناسب حرکت، وائرل ویڈیو پر تبصرے
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں سعودی لباس پہنے ایک روبوٹ کو دکھایا گیا ہے جو خاتون رپورٹر کو نامناسب انداز میں چھوتا ہے۔
آر ٹی ای اردو نامی ٹوئٹر ہینڈل سے شیئر کی گئی اس ویڈیو کے ساتھ لکھا گیا ہے کہ ”پہلے سعودی روبوٹ کی جانب خاتون رپورٹر کو ہراساں کرنے کی حرکت دیکھی گئی۔“
مزید کہا گیا کہ ”روبوٹ بنانے والے انجینئرز کا کہنا ہے کہ یہ حرکت ایک تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہوئی۔ اور خاتون رپورٹر سے معذرت کر لی گئی۔“
پاکستانی سوشل میڈیا صارفین اس پر تبصرے کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کے اس بیان کا حوالہ دے رہے ہیں جس میں انہوں نے خواتین کے لباس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ مرد روبوٹ نہیں ہوتے۔
ایک صارف نے طنزیہ لکھا کہ اب تو روبوٹ بھی مرد بن گئے ہیں۔

