وزیر دفاع کا بیان جس کو ہیڈلائن میں نشر کرنے کی ہدایت کی گئی
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کے ایک ٹویٹ کے ذریعے دیے گئے بیان کو ملک کے تمام نیوز چینلز کو بھجوا کر خصوصی کوریج دی گئی ہے۔
جمعے کی شب اس بیان میں وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ٹیکس اکھٹا کرنے کے وفاقی محکمے (ایف بی آر) کے محصولات عدلیہ کی توجہ کے مستحق ہیں۔
اُن کا کہنا تنا کہ عدلیہ کو اگر اہم ایشوز سے فراغت ہو تو اس مسئلے پر توجہ دی جائے۔
خواجہ محمد آصف کے مطابق ”مندرجہ ذیل رقوم عدالتی کارروائی میں برسوں سے فیصلوں کی منتظر ہیں:
سپریم کورٹ 102 ارب
ہائی کورٹ742 ارب
ٹریبونلز 1700 ارب
وزیر دفاع نے کہا کہ ”میں کوشش میں ہوں کہ پتہ چلے کہ سلسلہ کب سے ہے۔کئی سال پہلے میں نے پبلک اکاؤنٹس یہ مسئلہ اٹھایا تھا مگر ایف بی آر نے زیادہ لفٹ نہ کرائی۔ یہ سب ایف بی آر، ٹیکس نادہندگان اور عدلیہ کی ملی بھگت سے ہوتا ہے۔ یہ 2544ارب ہمارے بہت سے مسائل حل کر سکتے ہیں۔“
ان کے مطابق اس رقم سے ”صحت تعلیم اور دفاع کے اخراجات پورے ہو سکتے ہیں، قرض اور آئی ایم ایف سے نجات مل سکتی ہے۔ یہ محصولات مذاکرات کے ذریعے بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں، تھوڑی ایمانداری اور وطن سے محبت کی ضرورت ہو گی۔“
وزیر دفاع کا یہ بیان ٹی وی چینلز کی انتظامیہ کو بھجوا کر سرخیوں میں نشر کرنے کی ہدایت کی گئی۔