کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر حملہ ناکام، دو دہشتگرد ہلاک
Reading Time: < 1 minuteکراچی میں پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ غیرملکی شہریوں کی گاڑی پر حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق جمعے کو علی الصبح حملے کو ناکام بناتے ہوئے دو دہشگردوں کو ہلاک کیا ہے۔
پولیس کے بیان کے مطابق الحمداللّٰہ، تمام غیر ملکی مہمان محفوظ ہیں۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور کارروائی جاری ہے۔ ایس ایس پی ضلع ملیر و دیگر موقع پر موجود ہیں۔
ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ لانڈھی مانسہرہ کالونی میں خود کش حملہ آور سمیت 2 دہشت گرد ہلاک کیے گئے. ایک حملہ آور نے خود کش حملہ کیا،حملے کے فورا بعد پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی.
ایس ایس پی طارق مستوئی نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے دہشت گرد کا پولیس سے مقابلہ ہوا، دوسرا دہشت گرد مقابلے میں پولیس کی فائرنگ سے مارا گیا.
ایس ایس پی ملیرکا کہنا تھا کہ شرافی گوٹھ تھانے کی حدود میں وین میں دھماکاہوا، وین میں غیر ملکی سوار تھے،پولیس حکام
کراچی: ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے وقت فائرنگ بھی ہوئی،
وین میں 5غیر ملکی سوار تھے،تمام غیر ملکی محفوظ ہیں، غیرملکیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیاگیاہے،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور کارروائی جاری ہے، غیرملکی زمزمہ سے ایکسپورٹ پروسسنگ زون میں کام کرنے جاتے ہیں.
پولیس حکام کے مطابق غیرملکیوں کی وین کو وٹرسائیکل پر سوار خود کش بمبار کے ذریعے نشانہ بنایا گیا،جائے وقوعہ سے ایک کلاشنکوف،دستی بم سے بھرا بیگ بھی ملا ہے.
پولیس حکام کے مطابق واقعے میں قریب موجود ایک اور گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے.
واقعہ کے عینی شاہد سیکیورٹی گارڈ کے مطابق ہم دو گاڑیوں میں زمزمہ سے نکلے تھے، لانڈھی مانسہرہ کالونی کے قریب زوردار دھماکا ہوا. دھماکے کے بعد ایک دہشت گرد گاڑی کے پیچھے فائرنگ کررہا تھا.