پاکستان

موٹروے پولیس اہلکار کو ٹکر مار کر بھاگنے والی خاتون گرفتار

اپریل 24, 2024 2 min

موٹروے پولیس اہلکار کو ٹکر مار کر بھاگنے والی خاتون گرفتار

Reading Time: 2 minutes

موٹروے پولیس اہلکار کے ٹکر مار کر بھاگنے والی خاتون کو گرفتار کر کے گاڑی قبضے میں لے لی گئی ہے۔

راولپنڈی پولیس کے مطابق خاتون کو اسلام اباد سے گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمہ کی شناخت فرح کے نام سے کی گئی ہے.

راولپنڈی پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملزمہ گرفتاری سے بچنے کے لیے مفرور ہو گئی تھی،جس کے ورانٹ گرفتاری کا تحرک کیا گیا۔
ملزمہ سے وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی۔

ملزمہ کو اقدام قتل، کار سرکار میں مداخلت اور غفلت و لاپرواہی سے گاڑی چلا کر شہری کو زخمی کرنے کے جرائم میں چالان کیا جائے گا۔

آر پی او راولپنڈی بابرسرفراز الپا نے ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں ملزمہ کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیمیں تشکیل دیں تھیں۔

نصیرآباد پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کواستعمال کرتے ہوئے ملزمہ کو ٹریس کرکے گرفتار کیا۔

ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی، قانون کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

خاتون نے رواں سال یکم جنوری کو موٹروے پولیس اہلکار کو ٹول پلازہ پر ٹکر ماری تھی

خاتون ملزمہ پولیس اہلکار کو گاڑی سے ٹکر مار کر گرانے کے بعد موقع سے فرار ہو گئی تھی. خاتون نے موٹروے پولیس اہلکار کو ٹکر مارنے سے قبل بدسلوکی بھی کی تھی

خاتون کے موٹروے پولیس اہلکار کو ٹکر مار کر فرار ہونے کی ویڈیو دو دن قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی

خاتون کے خلاف تھانہ نصیر اباد میں موٹروے پولیس اہلکار کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے

ملزمہ نے موٹروےپٹرولنگ آفییسر محمد صابر کو گاڑی سے ہٹ کیا اور فرار ہو گئی تھی، ملزمہ سے وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی.

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے