راولپنڈی میں مسافر بس روک کر ڈکیتی، فائرنگ سے ایک شخص ہلاک
Reading Time: < 1 minuteراولپنڈی کے علاقے کہوٹہ میں مسافر بس میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے دو مسافر زخمی ہو گئے۔
جمعرات کو پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ایس ایس پی آپریشنز سمیت سینئر افسران موقع پر پہنچے۔
مسافر بس علی الصبح حویلی آزاد کشمیر سے براستہ کہوٹہ لاہور جا رہی تھی۔
ڈاکوؤں نے دکھالی کے قریب مسافر بس کو روکااور ڈکیتی کی واردات کی۔
اس دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو مسافر فاروق اور اختر زخمی ہوئے, جن کو علاج ومعالجہ کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
بعد ازاں فاروق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موت کے منہ میں چلا گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق موقعے سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ایس ایس پی آپریشنز نے ڈی ایس پی کہوٹہ کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔
Array