اداروں میں پی ٹی آئی کی سپورٹ ختم، اسٹیبلشمنٹ سے بات کے لیے تیار: شبلی فراز
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کی پارلیمان کے ایوان بالا سینیٹ میں قائدحزب اختلاف شبلی فراز نے کہا ہے کہ اداروں کے اندر پی ٹی آئی کے لیے موجود سپورٹ ختم ہوگئی ہے۔
جمعے کو اسلام آباد میں پارلیمانی رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اُن کا اسٹیبلشمنٹ سے بہت اچھا تعلق رہا ہے۔
شبلی فراز نے کہا کہ اُن کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی، ڈیل ہوتی تو عمران خان جیل سے باہر ہوتے۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سمیت سب سے بات چیت کے لیے تیار ہیں، تاہم مذاکرات سے پہلے اعتماد کی بحالی کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔
شبلی فراز نے مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی کے تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے اور سانحہ نومئی کی تحقیقات کے لیے آزاد عدالتی کمیشن قائم کیا جائے۔
شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان کے مفاد میں مفاہمت ہونی چاہیے۔
شبلی فراز نے چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے فل کورٹ کے ذریعے سانحہ 9 مئی کی براہ راست سماعت کا مطالبہ بھی کیا
انہوں نے کہا کہ حکومت اس پر اتفاق کرے تو ہمیں قابل قبول ہوگا، اتفاق رائے کی صورت میں مزید تفصیلات طے کی جا سکتی ہیں۔