اسلام آباد ہائیکورٹ سے انٹیلی جنس بیورو کے ڈی جی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری
Reading Time: < 1 minuteاسلام آباد ہائیکورٹ نے انٹیلیجنس بیورو (آئی بی) کی آڈیو لیکس کیس کی سماعت کرنے والے بینچ پر اعتراض کی درخواست بھی خارج کر دی ہے۔
جمعے کو ہائیکورٹ نے انٹیلیجنس بیورو کے ڈائریکٹر جنرل کو توہین عدالت کی کارروائی کے لیے نوٹس جاری کیے۔
جسٹس بابر ستار نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئی بی کے ڈی جی آ کر بتائیں کہ ان کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کیوں نہ کی جائے۔
آڈیو لیکس میں انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کی جانب سے جسٹس بابر ستار پر اعتراض واپس لینے کی متفرق درخواست پر سماعت کی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ پیمرا، پی ٹی اے اور ایف آئی اے کی اعتراض والی درخواستیں پانچ، پانچ لاکھ روپے کے جرمانوں کے ساتھ خارج کر چکی ہے۔
Array