پاکستان

بجٹ پیش، پیٹرول اور ڈیزل پر مزید ٹیکس بٹورنے کا اعلان

جون 12, 2024

بجٹ پیش، پیٹرول اور ڈیزل پر مزید ٹیکس بٹورنے کا اعلان

پاکستان میں حکومت نے بجٹ پیش کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات پر مزید ٹیکس بٹورنے کا اعلان ہے۔

حکومت پہلے ہی فی لیٹر 60 روپے ٹیکس وصول کرتی ہے۔

بدھ کو وفاقی کابینہ سے منطوری کے بعد پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کیا گیا جس کے تحت پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

بجٹ دستاویز یا فنانس بل کے مطابق حکومت کی پٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں اضافہ کی تجویز ہے۔

پٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں 20 روپے کا اضافہ تجویز کیا گیا ہے جس کو بآسانی منظور کر لیا جائے گا۔

فنانس بل کے مطابق رواں مالی سال پٹرولیم مصنوعات پر لیوی 60 روپے سے بڑھا کر 80 روپے کرنے کی تجویز ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے