پاکستان

جائیداد کا تنازع، فائرنگ سے پشاور میں چار بچے اور چار خواتین ہلاک

جون 25, 2024

جائیداد کا تنازع، فائرنگ سے پشاور میں چار بچے اور چار خواتین ہلاک

پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں گھر کے اندر فائرنگ سے 8 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے ہلاک افراد میں 4 خواتین اور 4 بچے ہیں۔ دو زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مخالف فریق نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی، فریقین کا آپس میں جائیداد کا تنازع چل رہا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال روانہ کردی گئیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے