پاکستان

قبر ایک ہے اور مُردے تین پڑے ہیں: شیخ رشید

جون 26, 2024

قبر ایک ہے اور مُردے تین پڑے ہیں: شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملکی سیاسی صورتحال ایسی ہے کہ قبر ایک ہے اور میتیں تین ہیں۔

بدھ کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اُن کا کہنا تھا کہ آج کوئی فرد جرم عائد نہیں ہوئی، ساڑھے 6 سو لوگوں کو دھوپ میں مارا گیا

پراسیکیوٹر سے آج میری لڑائی ہوئی

پراسیکیوٹر نے کہا تھا کہ میں یہاں پیش نہیں ہوں گا

پراسیکیوٹر نے جج کے خلاف عدم اعتماد کیا تھا جو مسترد ہوئی

کینیا کی فلم پاکستان میں دہرائی جاسکتی ہے، 30 اگست سے پہلے حساب ہو گا

شہباز شریف نے کہا یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے۔ یہ آئی ایم ایف نے بنایا ہے

قوم کسی لیڈر کا انتظار نہیں کرے گی، ہر طرف بھوک ہی بھوک ہے

یہ لڑائی غریب کی لڑائی ہے حلق سے فلک تک غربت ہے۔

کوئی بیوقوف ہی سمجھتا ہوگا بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے گا

موجودہ صورت حال میں عمران خان کو رہا نہیں کیا جائے گا

جو جیل میں گیا اس سے 164 کا بیان لیا گیا

کل میں جسٹس طارق جہانگیری کی عدالت سے رہا ہوا ہوں.
ایک قبر ہے مردے تین ہیں، سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل سکتا ہے.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے