پاکستان

ریسکیو ایمبولینس کو حادثہ، مریض سمیت پانچ ہلاک

جون 29, 2024

ریسکیو ایمبولینس کو حادثہ، مریض سمیت پانچ ہلاک

رات گئے اٹک سے مریض راولپنڈی منتقل کرنے کے دوران ریسکیو ایمبولینس حادثے کا شکار ہو گئی جس میں پانچ افراد جان گنوا بیٹھے۔

سنیچر کی صبح ہسپتال حکام نے تصدیق کی ہے کہ حادثے میں ریسکیو میڈیکل ٹیکنیشن،مریض اور اسے تین رشتے داروں سمیت پانچ افراد کی موت ہوئی۔

حادثے میں ریسکیو ایمبولینس ڈرائیور سمیت تین افراد شدید بھی زخمی بھی ہوئے۔

حادثہ ہکلہ انٹرچینج کے قریب ریسکیو ایمبولینس کے آئل ٹینکر سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔

ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے فالج کی مریضہ کو رات گئے اٹک سے راولپنڈی منتقل کیا جا رہا تھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے