پاکستان

بجٹ منظوری کے بعد پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے سے زائد کا اضافہ، ڈیزل بھی مہنگا

جولائی 1, 2024

بجٹ منظوری کے بعد پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے سے زائد کا اضافہ، ڈیزل بھی مہنگا

پاکستان میں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں سات روپے 45 پیسے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں نو روپے 56 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا ہے۔

اتوار کی شب فنانس ڈویژن کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 265.61 روپے فی لیٹر ہوگی، جبکہ اس سے قبل پیٹرول کی قیمت 258.16 روپے تھی۔

ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 277.45 روپے فی لیٹر ہو گی جو پہلے 267.89 روپے تھی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گیا۔

حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت پیٹرولیم مصنوعات پر فی لیٹر ٹیکس 60 روپے سے بڑھا کر 70 روپے کرنے کی منطوری دی جس کے بعد پاکستان میں مہنگائی کے نئے طوفان کی لہر آئی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے