اسحاق ڈار پر فردِ جرم 27 کو
Reading Time: < 1 minuteمعلوم ذرائع آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے پر اسلام آباد کی احتساب عدالت نے اسحاق ڈار پر 27 ستمبر کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے_ اسحاق ڈار کی جانب سے ضمانتی مچلکے جمع کرا دیے گئے، احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کو 27 ستمبر کو دوبارہ کرلیا_
احتساب عدالت میں نیب کے پراسیکوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ وزیر خزانہ کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد اور لاہور میں ان کے گھر ٹیم گئی تھی تاہم وہ موجود نہیں تھے، پراسیکوٹر نے عدالت سے کہا کہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں، عدالت نے کی اسحاق ڈار کے ناقابل ضمانتی مچلکے جاری کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے وزیر خزانہ پر 27 ستمبر کو فرد جرم عائد کرنے کا حکم دیا جبکہ اسحاق ڈار کو پیش ہونے کا بھی آرڈر جاری کیا _
Array