اہم خبریں متفرق خبریں

راولا کوٹ جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے پر سات سکیورٹی اہلکار گرفتار

جولائی 1, 2024 < 1 min

راولا کوٹ جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے پر سات سکیورٹی اہلکار گرفتار

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل راولاکوٹ کی ڈسٹرکٹ جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کے بعد سات سکیورٹی اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اتوار کو ڈسٹرکٹ جیل سے 19 قیدی جیل عملے کو یرغمال بنا کر فرار ہو گئے تھے جبکہ ایک قیدی محمد خیام جیل سے بھاگتے ہوئے گولی لگنے سے ہلاک ہوا۔

پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ قیدیوں کے فرار ہونے میں جیل عملہ ملوث ہو سکتا ہے۔ قیدیوں کے فرار کے معاملے پر انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

جیل کےڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت سات اہلکاروں کوحراست میں لے کرتحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کا واقعہ اتوار کے روز دوپہر دو بجے کے قریب پیش آیا۔ فرار ہونے والے ملزمان دہشت گردی، قتل، چوری اور منشیات فروشی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

ہلاک ہونے والا ملزم محمد خیام منشیات فروشی کے جرم میں ڈسٹرکٹ جیل پونچھ راولاکوٹ میں قید تھا۔ ملزم محمد خیام جیل سے بھاگتے ہوئے فائرنگ میں زخمی ہوا تھا۔

ایس پی پونچھ ریاض مغل نے میڈیا سے گفتگو میں ڈسٹرکٹ جیل سے 19 قیدیوں کے فرار اور ایک کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ جیل سے قیدیوں کے فرار کا واقعہ اُن کے لیے بھی باعث تشویش ہے تاہم انہیں دوبارہ گرفتار کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہاتھا کہ مختلف مقامات پر ناکے لگا دیے گئے ہیں اور فرار ہونے والے قیدیوں کی تلاش کے لیے ٹیمیں مختص کر دی ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے