’تبدیلی کا وقت آ چکا‘، برطانوی الیکشن میں لیبر پارٹی کی ’لینڈ سلائیڈ‘ جیت
Reading Time: < 1 minuteبرطانیہ کے الیکشن میں لیبر پارٹی نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کنزرویٹیو کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
جمعے کو نومنتخب وزیراعظم کیئر سٹارمر نے ’قومی تجدید‘ کا عہد کرتے ہوئے کہا کہ ’تبدیلی کا وقت آ چکا۔‘
کنزریٹیو کے امیدوار اور سابق وزیراعظم رشی سونک نے اپنی جماعت کی شکست تسلیم کر لی ہے۔
برطانوی الیکشن کے اب تک کے نتائج کے مطابق 650 میں سے 528 نشستوں کا اعلان کیا گیا ہے جہاں لیبر پارٹی نے 364 جیت لی ہیں۔
کیئر اسٹارمر کہتے ہیں کہ انتخابی فتوحات آسمان سے نہیں گرتی ہیں، وہ مشکل سے جیتی جاتی ہیں اور اس کے لیے سخت جدوجہد کی جاتی ہے، اور یہ صرف ایک بدلی ہوئی لیبر پارٹی ہی جیت سکتی ہے،” ۔
وہ مزید کہتے ہیں کہ "آج ہم اگلا باب شروع کرتے ہیں،”
Array