پاکستان

عمران خان کی بیٹوں سے واٹس ایپ ملاقات، جیل انتظامیہ کا جواب

جولائی 8, 2024

عمران خان کی بیٹوں سے واٹس ایپ ملاقات، جیل انتظامیہ کا جواب

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل انتظامیہ نے عمران خان کی ہفتے میں ایک مرتبہ واٹس ایپ پر بیٹوں سے بات کروانے کی استدعا مسترد کر دی ہے۔

پیر کو بانی چیئرمین کی بیٹوں سے ٹیلی فونک ملاقات کی درخواست پر سماعت انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج ملک اعجاز اصف نے کی۔

درخواست پر جیل انتظامیہ کی جانب سے جواب داخل کروایا گیا۔

جیل انتطامیہ نے عدالت کو بتایا ہے کہ جیل مینوئل کے مطابق کسی ملزم کی واٹس ایپ پر رشتہ داروں سے ملاقات کا قانون موجود نہیں۔

جواب میں بتایا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے مطابق بانی چیئرمین کی مہینہ میں دو مرتبہ بیٹوں سے بات کروائی جاتی ہے۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل انتظامیہ نے عمران خان کی ہفتے میں ایک مرتبہ واٹس ایپ پر بیٹوں سے بات کروانے کی استدعا مسترد کر دی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے