پاکستان

صوابی میں بھائی نے تین بہنیں قتل کر دیں، دو نے چھپ کر جان بچائی

جولائی 11, 2024

صوابی میں بھائی نے تین بہنیں قتل کر دیں، دو نے چھپ کر جان بچائی

خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں ایک نوجوان نے اپنی تین بہنوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق تہرے قتل کا یہ واقعہ صوابی کے قصبے زیدہ میں پیش آیا۔

پولیس حکام کے مطابق گھر میں بہنوں اور بھائی میں تکرار کے بعد فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں دو بہنوں نے چھپ کر جان بچائی۔

صوابی کی میڈیکل ریسکیو ٹیم نے ماری جانے والی تین لڑکیوں کی لاشیں باچہ خان ہسپتال منتقل کیں جہاں اُن کا پوسٹمارٹم کیا جائے گا۔

ماری جانے والی لڑکیوں کی عمریں 18 سے 24 سال تک ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے