کالعدم ٹی ٹی پی نے کرنل سمیت چار افراد اغوا کر لیے
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے شہر کلاچی میں فوج کے کرنل سمیت چار افراد کو کالعدم ٹی ٹی پی کے مسلح افراد نے اغوا کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق اغوا کا واقعہ 28 اگست کی شام تھانہ کلاچی کی حدود میں پیش آیا۔
آرمی افسر اپنے بھائیوں اسسٹنٹ کمشنر کنٹونمنٹ بورڈ اور نادرا افسر کے ہمراہ اپنے مرحوم والد کی تعزیت کے لیے اہل علاقہ کے ہمراہ مسجد میں موجود تھے۔
فاتحہ خوانی کے دوران مسلح افراد نے اسلحے کی نوک پر کرنل آصف کو دو بھائیوں اور بھانجے سمیت اغوا کر لیا۔