اہم خبریں

مبینہ ریپ واقعہ پر نازیبا ویڈیو بیان، حکیم شہزاد لوہا پاڑ گرفتار

اکتوبر 23, 2024 < 1 min

مبینہ ریپ واقعہ پر نازیبا ویڈیو بیان، حکیم شہزاد لوہا پاڑ گرفتار

Reading Time: < 1 minute

پاکستانی کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر مشہور حکیم شہزاد لوہا پاڑ کو مبینہ ریپ کیس پر ویڈیو بیان کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

بدھ کو فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی کے ہیڈکواٹرز اسلام آباد سے جاری بیان کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ملتان نے ایک کارروائی میں سائبر کرائم میں ملوث ملزم محمد شہزاد عرف لوہا پاڑ کو گرفتار کیا۔

ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر لاہور کے نجی کالج میں مبینہ زیادتی کے واقعے پر ویڈیو بیان میں نازیبا باتیں کیں۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے مبینہ زیادتی واقعے کا مذاق بناتے ہوئے ویڈیوز بنائیں اور انٹرنیٹ پر شیئر کیں۔

چھاپہ مار کاروائی میں ملزم سے موبائل فون لیا گیا جس میں سے متنازع ویڈیوز، ٹک ٹاک اکاؤنٹس اور خواتین کے استحصال سے متعلق پیغامات و مواد برآمد کر لیا گیا۔

ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ملزم کے دیگر ساتھیوں بشمول چاچا سرائیکی کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے