اہم خبریں متفرق خبریں

امریکی نیوز چینل کی ٹرمپ سے معافی، 15 ملین ڈالر ہرجانہ

دسمبر 15, 2024 < 1 min

امریکی نیوز چینل کی ٹرمپ سے معافی، 15 ملین ڈالر ہرجانہ

Reading Time: < 1 minute

ہتک عزت کے مقدمے کو ختم کر نے کے لیے امریکی نیوز چینل اے بی سی نیوز نے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 15 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یہ مقدمہ اینکر جارج سٹیفانوپولس کے آن ایئر تبصروں سے شروع ہوا جنہوں نے مارچ میں نشر ہونے والے انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ ٹرمپ ’ریپ کے ذمہ دار‘ ہیں۔

تصفیے کے طور پر اے بی سی نیوز کو ٹرمپ کے ’صدارتی فاؤنڈیشن اور میوزیم‘ کے لیے وقف فنڈ میں 15 ملین ڈالر کا عطیہ دینا ہوگا۔

اے بی سی نیوز اور سٹیفانوپولس عوامی سطح پر یہ کہتے ہوئے معافی بھی مانگیں گے کہ انہوں نے مذکورہ انٹرویو کے دوران ٹرمپ کے بارے میں ’افسوسناک بیانات‘ دیے اور براڈکاسٹر وکلا کی فیس کی مد میں ایک ملین ڈالر اضافی ادا کرے گا۔

جج لیسیٹ ایم ریڈ کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ اور سٹیفانوپولس دونوں سے معاملہ ختم کرنے کی درخواست کرنے کے ایک دن بعد یہ مقدمہ طے یاپا۔

یہ تصفیہ 5 نومبر کے صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد سے ٹرمپ کی تازہ ترین قانونی فتح ہے۔

گذشتہ ماہ ایک امریکی اپیل کورٹ نے ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس سے نکلنے پر خفیہ دستاویزات کی مبینہ غلط ہینڈلنگ کے الزامات کو مسترد کرنے کی منظوری دی تھی۔

امریکی خصوصی وکیل جیک سمتھ نے سنہ 2020 کے انتخابی نتائج کو کالعدم کرنے کے لیے ٹرمپ کی کوششوں کے حوالے سے ایک الگ وفاقی مقدمے کو بھی روک دیا، حالانکہ ٹرمپ کو جارجیا سے باہر اسی معاملے پر دھوکہ دہی کے الزامات کا سامنا ہے۔

اسی طرح ہش منی کیس میں ٹرمپ کو سزا سنائے جانے کو جج نے غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے