اہم خبریں

ورلڈ بینک کا 20 ارب ڈالر کا اعلان، یہ سب آرمی چیف کی کاوش ہے، وزیراعظم

جنوری 15, 2025 < 1 min

ورلڈ بینک کا 20 ارب ڈالر کا اعلان، یہ سب آرمی چیف کی کاوش ہے، وزیراعظم

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے ورلڈ بینک کی جانب سے دس سالہ ’کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک‘ کے تحت ملک کو 20 ارب ڈالر دینے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔

بدھ کو وزیراعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’بچوں کی غذائیت، معیاری تعلیم، صاف توانائی، ماحولیات کی بہتری، جامع ترقی اور نجی سرمایہ کاری سمیت چھ اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ’کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک‘ ہماری قومی ترجیحات کی عکاسی کرتا ہے، اور یہ ہمارے معاشی ٹرانسفارمیشن منصوبے کے مطابق ہے۔‘

وزیراعظم نے لکھا کہ ’میں جنرل عاصم منیر اور اپنے ساتھیوں کی کاوشوں کا دل کی گہرائیوں سے معترف ہوں جنہوں نے اس طرح کی تبدیلی کی شراکت داری میں پاکستان کی بنیاد کو مضبوط بنانے کے لیے دن رات کام کیا۔‘

شہباز شریف نے کہا کہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک پاکستان کی اقتصادی لچک اور صلاحیت پر عالمی بینک کے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔
’ہم اپنے لوگوں کے لیے پائیدار مواقع پیدا کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو ہم آہنگ کرتے ہوئے اس شراکت کو مضبوط بنانے کے منتظر ہیں۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے