اہم خبریں

سعودی عرب کی جیلوں میں کتنے ہزار پاکستانی، کن جرائم میں قید؟ وزارت خارجہ نے رپورٹ دے دی

جنوری 15, 2025 < 1 min

سعودی عرب کی جیلوں میں کتنے ہزار پاکستانی، کن جرائم میں قید؟ وزارت خارجہ نے رپورٹ دے دی

Reading Time: < 1 minute

وزارت خارجہ نے سعودی عرب کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہاں دس ہزار سے زائد افراد جیلوں میں پڑے ہیں۔

وزارت خارجہ نے سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات ایوان میں پیش کیں۔

وزارت خارجہ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سعودی عرب کی مختلف جیلوں میں 10 ہزار 279 پاکستانی قید ہیں۔

سعودی دارالحکومت ریاض کی مختلف جیلوں میں 5 ہزار 341 پاکستانی جبکہ جدہ کی مختلف جیلوں میں 4 ہزار 848 پاکستانی قید ہیں۔

وزارت خارجہ کے مطابق گذشتہ تین برسوں میں سعودی جیلوں میں قید 253 پاکستانیوں کو رہائی دلائی گئی۔

وزارت خارجہ نے پارلیمنٹ کو بتایا ہے کہ سعودی جیلوں سے 253 قیدیوں کو مخیر حضرات کے تعاون سے رہائی دلائی گئی۔

پاکستانی قیدیوں کو 18 مختلف جرائم میں ملوث ہونے پر جیلوں میں ڈالا گیا۔

دستاویز کے مطابق پاکستانی قیدی بارڈر سکیورٹی، منشیات، سائبر کرائم، منی لانڈرنگ، قتل اور سمگلنگ جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔

400 پاکستانیوں کو ملک واپس منتقل کرنے کے لیے تفصیلات کا سعودی حکام کے ساتھ تبادلہ کیا گیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے