سندھ، لاہور اور بلوچستان ہائیکورٹس سے تین ججز کا اسلام آباد تبادلہ
وفاقی حکومت نے سندھ، لاہور اور بلوچستان ہائیکورٹس سے تین ججز کا اسلام آباد تبادلہ کر دیا ہے.
سنیچر کو صدر مملکت نے تین ججز کے تبادلے کر دئیے، اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا.
جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کا لاہور ہائی کورٹ سے اسلام اباد ہائی کورٹ تبادلہ کیا گیا جبکہ نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس خادم حسین سومرو کا سندھ ہائی کورٹ اور جسٹس محمد آصف کا بلوچستان ہائی کورٹ سے اسلام آباد ہائی کورٹ تبادلہ کیا گیا.

