اہم خبریں

خضدار سے اغوا خاتون اسمہ جتک بازیاب، ایک ملزم گرفتار

فروری 8, 2025 < 1 min

خضدار سے اغوا خاتون اسمہ جتک بازیاب، ایک ملزم گرفتار

Reading Time: < 1 minute

بلوچستان حکومت نے کہا ہے کہ خضدار سے اغوا کی گئی آسمہ جتک کو بازیاب کر لیا گیا ہے۔

خاتون کے اغوا کے خلاف خضدار میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر تین دن سے دھرنا جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے بتایا کہ تحصیل زہری سے مغویہ کو بازیاب کرایا گیا۔

ڈی سی خضدار کے مطابق مختلف دشوار گزار علاقوں میں متعدد چھاپے مارے گئے، اور اسمہ کیس میں 14 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

ڈی سی خضدار نے بتایا کہ مقدمے میں نامزد دو افراد بھی گرفتار کیے گئے۔

یاسر اقبال دشتی کا کہنا تھا کہ مغویہ کی بازیابی میں تمام خفیہ سیکورٹی اداروں کی معاونت رہی۔

ڈی سی خضدار یاسر اقبال دشتی نے بتایا کہ ایف آئی آر میں نامزد دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ڈی سی خضدار کے مطابق گزشتہ رات سے لیویز اور پولیس کی جانب سے ریڈ جاری تھا، آج کامیابی ملی، مغویہ کو خضدار لایا جا رہا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے