اہم

‎دہلی میں دہائی بعد عام آدمی پارٹی کو شکست، مودی فاتح

فروری 8, 2025 2 min

‎دہلی میں دہائی بعد عام آدمی پارٹی کو شکست، مودی فاتح

Reading Time: 2 minutes

انڈیا کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے دارالحکومت دہلی میں ہونے والے الیکشن میں سابق وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی جماعت عام آدمی پارٹی (آپ) کو شکست دے دی ہے اور وزیراعظم نریندر مودی نے اسے ’ترقی کی جیت‘ کہا ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اروند کیجریوال کی جانب سے شکست تسلیم کرنے کے بعد نریندر مودی نے کہا کہ ’ترقی جیت گئی، اچھی حکمرانی جیت گئی۔‘

مرکز میں حکمران رہنے والی بی جے پی نے 1998 کے بعد سے دہلی کا الیکشن نہیں جیتا تھا اور اسے جماعت کی بڑی فتح قرار دیا جا رہا ہے۔

مودی کا کہنا تھا کہ ’ہم دہلی کے باسیوں کی زندگی بہتر بنانے اور دہلی کی مجموعی ترقی کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔‘

الیکشن کمیشن کے نتائج کے مطابق اروند کیجریوال اپنی سیٹ ہار گئے جن کی جماعت تقریباً 10 برس سے تین کروڑ کی آبادی والے شہر دہلی پر حکمرانی کر رہی تھی

اروند کیجریوال نے ایک بیان میں کہا کہ ’ہم فیصلہ قبول کرتے ہیں اور بی جے پی کو مبارکباد دیتے ہیں۔‘

بدھ کو ہونے والے الیکشن کے نتائج آنے کے بعد بی جے پی کے کارکنوں نے سنیچر کو پارٹی ہیڈ کوارٹر کے باہر جشن منایا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹوں کی گنتی ابھی جا رہی ہے، تاہم بی جے پی 70 سیٹوں میں سے دو تہائی اکثریت حاصل کر چکی ہے۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ ’ہماری جیت لوگوں کا وزیراعظم کی بصیرت پر اعتماد کا نتیجہ ہے۔ دہلی کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ لوگ جھوٹ سے بے راہ روی کا شکار نہیں بن سکتے۔‘

اروند کیجریوال دس برس قبل رشوت ستانی کے خلاف مہم کا علم لے کر اقتدار میں آئے تھے۔ انہیں اپنے کچھ ساتھیوں سمیت گذشتہ برس شراب کے لائسنس جاری کرنے عوض مالی فوائد حاصل کرنے کے الزام میں کئی ماہ قید میں رہنا پڑا تھا۔ تاہم انہوں نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے اسے مودی حکومت کا سیاسی انتقام قرار دیا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے