متفرق خبریں

فوج میں یہی مزہ ہے کہ ہم کامریڈز کی طرح لڑتے ہیں: جنرل عاصم منیر

فروری 16, 2025

فوج میں یہی مزہ ہے کہ ہم کامریڈز کی طرح لڑتے ہیں: جنرل عاصم منیر

پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ فوج میں کوئی سندھی، بلوچ، پنجابی اور پٹھان نہیں، سب مل کر دشمن سے کامریڈ کی طرح لڑتے ہیں۔

اتوار کو فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے جنرل عاصم منیر کی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ طلبہ سے گفتگو کر رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے چند روز قبل نوجوانوں سے ملاقات کی۔ جس میں انہوں نے کہا کہ قیادت کو ہمیشہ نوجوانوں سے بات چیت کر کے اطمینان حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر چند اور باتیں بھی کیں۔

ہمارا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ کیونکہ ہماری نوجوان نسل پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

پاک فوج ایک قومی فوج ہے جو پاکستانیت کے اصول پر کاربند ہے اور اس کا کوئی تعلق فرقہ، ذات یا نسل سے نہیں ہے۔

پاک فوج اُن خارجیوں کے خلاف برسرِ پیکار ہے جو دین کی اپنی ذاتی تشریح کی وجہ سے اسلام سے باہر ہو چکے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے