اہم خبریں

ترسیلاتِ زر میں ریکارڈ اضافہ، اوورسیز پاکستانی ناراض نہیں: حکومت

فروری 23, 2025 < 1 min

ترسیلاتِ زر میں ریکارڈ اضافہ، اوورسیز پاکستانی ناراض نہیں: حکومت

Reading Time: < 1 minute

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی ناراضی کی باتوں میں حقیقت نہیں، اور ملک میں ریکارڈ ترسیلات زر آ رہی ہیں۔

اتوار کی صبح لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں وزیر خزانہ نے کہا کہ ریئل سٹیٹ کے شعبے پر نظر ہے اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریں گے مگر افواہیں اور سٹہ بازی نہیں چلے گی۔

وزیر خزانہ نے اوورسیز پاکستانیوں کی ناراضی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ’ابھی میں سعودی عرب سے ہو کر آیا ہوں، ابھی میں دبئی میں تھا، واشنگٹن میں تھا اور کچھ دیگر ملکوں کے دارالحکومتوں سے ہو کر آیا ہوں، وہاں پاکستانیوں سے ملاقاتیں ہوئیں، کہیں کوئی نارضی نظر نہیں آئی۔‘

محمد اورنگزیب نے کہا کہ جس طرح ریمٹینسز آ رہی ہیں، اور روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کو بھی کامیابی ملی ہے، ’پاکستانی ڈائسپورا ملک کی جس طرح سے مدد کر رہے ہیں ہم اس کے لیے ان کے بہت مشکور ہیں۔‘

وزیر خزانہ نے امید ظاہر کی کہ رواں سال ترسیلات زر بڑھیں گی اور گزشتہ سال سے زیادہ ہوں گی۔

خیال رہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے جنوری 2025 کے دوران بھیجے گئے ترسیلات زر میں 25.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے