’عمران خان کے کان میں تکلیف نہیں‘ٹاؤٹ افواہیں اُڑا رہے ہیں: علیمہ خان
Reading Time: < 1 minuteتحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی ہمشیرہ علیمہ خان نے منگل کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد کہا کہ ایک ہفتے بعد ملاقات ہوئی۔
’عمران خان کے تمام کیسز کی سماعت ملتوی ہوئی ہے، آج ہماری بشریٰ اور خان دونوں سے ملاقات ہوئی ہے۔‘
علیمہ خان نے کہا کہ ان کے بھائی بلکل صحت مند اور خوش لگ رہے تھے۔ اُن کے کان میں کوئی تکلیف نہیں نہ کوئی اور بیماری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ٹاؤٹ سوشل میڈیا پر بیٹھ کر افواہیں پھیلاتے ہیں، ان ٹاؤٹوں سے کوئی پوچھے ان کے سورسز کیا ہیں۔
’سوشل میڈیا پر اب یہ افواہ اڑائی جا رہی ہے کہ عمران خان کے دماغ میں کوئی انفیکشن ہوا ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالٰی عمران خان کی حفاظت کر رہا ہے۔ عمران خان کے ذاتی معالج کی ان سے ملاقات نہیں کرا رہے۔
’عمران خان کو ارباب نیاز سٹیڈیم کا نام تبدیل کر کے اپنے نام کرنے کی بات پسند نہیں آئی۔ انہوں نے کہا ہے ارباب نیاز سٹیڈیم کا نام واپس رکھا جائے۔‘