پاکستان

حکومتی اپیلیں منظور، فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کا ٹرائل درست

مئی 7, 2025

حکومتی اپیلیں منظور، فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کا ٹرائل درست

پاکستان کی اعلی ترین عدالت نے فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل کو ختم کرنے کے اپنے ہی فیصلے کو الٹ دیا ہے.

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے عدالتی فیصلے پر دائر حکومت کی انٹراکورٹ اپیلیں منظور کر لیں۔

بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین نے کہا کہ تفصیلی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی۔
سات میں سے دو ججز نے فیصلے سے اختلاف کیا ہے۔

پہلے فیصلے میں عدالت نے عام شہریوں پر فوجی عدالتوں میں مقدمات چلانے کو غیرآئینی قرار دیا تھا۔

آئینی امور کی ماہر ریما عمر نے تبصرہ کیا ہے کہ:
آئینی بنچ کا خوفناک (حالانکہ شاید متوقع) حکم، جس میں 9 مئی کو فوجی عدالتوں کے ذریعے عام طور پر آرمی ایکٹ کے تحت عام شہریوں کے ٹرائل کو برقرار رکھا گیا تھا۔ افسوس کی بات ہے کہ ملک میں انصاف کی اس طرح کی عسکریت پسندی ملکی اعلیٰ ترین عدالت بھی شامل ہو گئی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے