اب چین ایران سے تیل خریدنے کا سلسلہ جاری رکھ سکتا ہے:امریکہ
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد کہا ہے کہ اب چین ایران سے تیل خریدنے کا سلسلہ جاری رکھ سکتا ہے۔
بعض تجزیہ کار اس کو امریکہ کی جانب سے تہران پر عائد پابندیوں میں نرمی کی علامت قرار دے رہے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے منگل کو اچانک اعلان کیا تھا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان 12 روزہ جنگ کے بعد فائر بندی پر اتفاق ہو گیا ہے۔
اسی اعلان میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کا جوہری پروگرام اب ختم ہو چکا ہے اور امریکہ اسے دوبارہ جوہری تنصیبات بنانے کی اجازت نہیں دے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکہ نے ایران کی تین حساس جوہری تنصیبات فردو، نطنز اور اصفہان پر ہفتے کے روز حملے کیے۔

