پی ٹی آئی مخصوص نشستوں کی حقدار نہیں، سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ بدل دیا
پاکستان کی سپریم کورٹ کے سات ججوں نے ن لیگ، پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے گزشتہ برس جولائی کا ایک فیصلہ تبدیل کر دیا ہے۔
پہلے فیصلے میں سپریم کورٹ کے 8 ججوں نے تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں کا اہل اور حق دار قرار دیا تھا۔
جمعے کو جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے آئینی بینچ نے سات ججز کی اکثریت سے فیصلہ سناتے ہوئے تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں سے محروم کیا۔

