مبینہ قاتل گرفتار، چارلی کرک کے قتل میں کون سی بندوق استعمال کی گئی؟
امریکی قدامت پسند کارکن چارلی کرک کو گولی مار کر ہلاک کرنے والے مشتبہ شخص کو دو دن کی تلاش کے بعد بالآخر حراست میں لے لیا گیا ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ اس کی شناخت 22 سالہ یوٹاہ کے رہائشی ٹائلر رابنسن کے طور پر ہوئی ہے۔
امریکی تفتیش کاروں نے بتایا ہے کہ انہیں ایک بولٹ ایکشن رائفل ملی ہے جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ اس کو بااثر قدامت پسند کارکن چارلی کرک کو قتل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔
چارلی کرک، ایک 31 سالہ مصنف، پوڈ کاسٹ میزبان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی تھے جنہوں نے نوجوان ووٹروں میں ریپبلکن پارٹی کی حمایت بڑھانے میں کردار ادا کیا تھا۔
اُن کو بدھ کے روز اُس وقت گولی مار کر قتل کیا گیا جب وہ یوٹاہ کی ایک یونیورسٹی میں تقریر کر رہے تھے۔
صدر ٹرمپ نے اسے "گھناؤنا قتل” قرار دیا جس کے پیچھے سیاسی نفرت یا محرکات ہیں۔

