ضلع کرم میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاکتیں
پاکستان کے صوبہ خبر پختونخوا کے ضلع کرم میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں سات شدت پسند ہلاک جبکہ کپیٹن سمیت چھ فوجی اہلکار جان سے گئے۔
پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی ضلع کرم کے علاقے ڈوگر میں کی گئی۔
بیان میں کہا گیا کہ ’یہ آپریشن علاقے میں انڈین پراکسی فتنہ الخوارج کے جنگجوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔‘

