پاکستان میں بیروزگاری کی شرح 21 سال کی بلند ترین سطح پر، سندھ میں سب سے کم
لیبر فورس کے نئے سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں بیروزگاری کی شرح 21 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور گزشتہ مالی سال میں یہ 7.1 فیصد تک بڑھ گئی۔
مہنگائی بڑھنے کی سروے رپورٹ پر وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ یہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پروگرام اور موسمیاتی آفات سے پیدا ہونے والی صورتحال کا نتیجہ ہے۔
حکومت نے منگل کو لیبر فورس سروے کی رپورٹ جاری کی جس میں بتایا گیا کہ سب سے زیادہ بے روزگاری خیبر پختونخوا (K-P) میں ہے، اس کے بعد پنجاب ہے۔ سب سے کم بیروزگاری سندھ میں ظاہر کی گئی۔
پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس (PBS) کے چیف شماریات افسر ڈاکٹر نعیم ظفر نے سروے کے اہم نتائج کو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ بے روزگاری کی شرح، جو 2021 میں 6.3 فیصد تھی، مالی سال 2024-25 کے دوران 7.1 فیصد تک پہنچ گئی۔

