پاکستان

تم کون ہوتے ہو؟ تم دو ٹکے کے کرائے کے ملازم ہو: تحریک انصاف کی پریس کانفرنس

دسمبر 6, 2025

تم کون ہوتے ہو؟ تم دو ٹکے کے کرائے کے ملازم ہو: تحریک انصاف کی پریس کانفرنس

پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے فوجی ترجمان کی پریس کانفرنس پر باضابطہ ردعمل کے لیے میڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ عمران خان سیکیورٹی تھریٹ نہیں بلکہ اُنہوں نے اس ملک کو جوڑ کے رکھا ہوا ہے۔

سنیچر کی رات اسلام آباد کے خیبر پختونخوا ہاؤس میں تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان، پارٹی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ اور دیگر رہنماؤں نے پرہجوم پریس کانفرنس کی۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عمران خان نے کروڑوں نوجوانوں کو اس بیانیہ کے ساتھ جوڑ کر رکھا ہوا ہے جو اس ملک کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ورنہ اور بہت سارے بیانیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بار بار فیصلے کیے کہ مقبول رہنما نیشنل سیکیورٹی تھریٹ ہیں، منظر سے ہٹانا ضروری ہے، لیکن ایسا نہیں ہوا، عوام کے دلوں سے فیصلوں کو نہیں ہٹا سکے، عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں تو کوئی وجہ ہے، یہ دیوانے نہیں ہیں، ہم کوئی سحر زدہ لوگ نہیں ہیں۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کچھ اصول ہیں جو پوری دنیا نے اپنا لیے ہیں۔ پاکستان آج پوری دنیا سے پیچھے کھڑا ہے جب سپریم کورٹ نے ملٹری کورٹ کے خلاف فیصلہ دیا، پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دیں اس کی پاداش میں چھبیسویں اور ستائیسویں ترمیم کے ذریعے ایک ذیلی عدالت بنا دیا گیا، آج اس ملک میں زباں بندی کا یہ عالم ہے کہ کوئی بھی کھل کر بات نہیں کر سکتا۔ ایمان مزاری اور اُن کے شوہر ہادی ہمارے سامنے مثال ہے وہ مظلوم کی آواز بنے ان کے ساتھ کیا ہو رہا ہے؟

سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اس موقع پر کہا کہ ‏اس دن دو منسٹر بیٹھے اور کہا کہ جی عمران خان سے ملاقات نہیں ہوگی، اوئے! تم کون ہوتے ہو؟ تم دو ٹکے کے کرائے کے ملازم ہو، ملاقاتیں قانون و آئین کے مطابق ہوں گی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے