پاکستان

جعلی سینیٹر اور محکمے کے ڈی جی میں فرق ہونا چاہیے: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

دسمبر 7, 2025

جعلی سینیٹر اور محکمے کے ڈی جی میں فرق ہونا چاہیے: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت نے ایک قرارداد کے ذریعے ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کو مسترد کیا ہے کہ عمران خان یا ان کے ساتھی ’قومی سلامتی کے لیے خطرہ‘ ہیں۔

اتوار کو پی ٹی آئی کی جانب سے پشاور کے عوامی جلسے میں پیش کی گئی قرارداد میں عمران خان کی رہائی اور ملاقاتوں پر مبینہ پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

جمعے کو راولپنڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی افواج کے ترجمان لیفٹننٹ جنرل احمد شریف نے کہا تھا کہ ’پاکستان کو درپیش اندرونی خطرہ ایک سوچ اور شخصیت سے ہے، وہ سمجھتا ہے کہ میں نہیں تو کچھ بھی نہیں۔‘

خیبر پختونخوا کے وزیراعلٰی سہیل آفریدی نے پشاور میں جلسے سے خطاب میں کہا ہے کہ ایک جعلی سینیٹر اور ایک ادارے کے ڈی جی میں فرق ہونا چاہیے۔ ’ایک ادارے کا ڈی جی آ کر پریس کانفرنس کرتا ہے اور میرے بارے میں غلط الفاظ استعمال کرتا ہے، میں غیور پختون قبائلی ہوں، میری تربیت ایسی نہیں ہوئی کہ گالیاں دوں۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے