پاکستان

پی ٹی ایم کے سات ارکان کی بازیابی کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی جائے: پشاور ہائیکورٹ

دسمبر 8, 2025

پی ٹی ایم کے سات ارکان کی بازیابی کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی جائے: پشاور ہائیکورٹ

پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا کے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) کو پشتون تحفظ موومنٹ کے سات ارکان کی مبینہ غیرقانونی حراست کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔

یہ ارکان پشاور میں ایک سرکاری امن جرگے میں شرکت کے بعد لاپتہ ہو گئے تھے۔

چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کے بینچ نے محمد نظیف نامی زیرحراست شخص کے ایک دوست کی جانب سے دائر درخواست کو نمٹاتے ہوئے ہدایت کی کہ “مقدمے کے حقائق اور حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ایک مناسب جے آئی ٹی تشکیل دیں تاکہ پورے کیس کی تحقیقات کی جا سکیں۔

درخواست گزار نے کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) پشاور کے خلاف مبینہ طور پر حراست میں لیے گئے افراد کی گمشدگی کے حوالے سے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

پی ٹی ایم نے کہا ہے کہ اُس کے ارکان نور اللہ، حنیف اللہ، محمد عدنان وزیر، گوہر زمان، حبیب وزیر، سید عرفان اللہ اور فرمان اللہ کو مبینہ طور پر نامعلوم افراد نے 12 نومبر کو صوبائی اسمبلی میں حکومت کی طرف سے بلائے گئے "امن جرگہ” میں شرکت کے بعد اغوا کر لیا تھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے