طالبان حکومت خوارج یا پاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کر لے: آرمی چیف
چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر نے کہا ہے کہ ’طالبان رجیم کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ ان کے پاس فتنہ الخوارج یا پاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔‘
پیر کو آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے تینوں مسلح افواج کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اس بات کا اعادہ کرتا ہوں کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، تاہم کسی کو بھی پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت پر آنچ اور ہمارے عزم کو آزمانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔‘
فیلڈ مارشل نے کہا کہ ’تمام یہ جان لیں کہ پاکستان کا تصور ناقابل تسخیر ہے اور اس کی حفاظت ایمان سے سرشار جانبازوں اور متحد قوم کے پختہ عزم نے کر رکھی ہے۔‘

