سائنس اور ٹیکنالوجی

سستے پیٹرول کی وجہ سے ’ایندھن کی سیاحت‘، سلووینیا میں فی گاڑی کتنا فیول ملتا ہے؟

مارچ 24, 2026

سستے پیٹرول کی وجہ سے ’ایندھن کی سیاحت‘، سلووینیا میں فی گاڑی کتنا فیول ملتا ہے؟

‎سلووینیا یورپی یونین کا پہلا رکن ملک بن گیا ہے جس نے ایران پر امریکہ و اسرائیل کے حملوں اور ایران کی خلیجی ممالک کے خلاف جوابی کارروائیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی ایندھن کی قلت سے نمٹنے کے لیے ایندھن کا کوٹہ مقرر کر دیا ہے۔

خلیجی ممالک عالمی توانائی کے بڑے پیداواری اور تیل کی منڈیوں کے سب سے بڑے بیوپاری ہیں۔

مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کے باعث کئی ممالک میں ایندھن کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

اس کے نتیجے میں یورپی ملک سلووینیا میں پڑوسی ملکوں کے ڈرائیورز نے ’ایندھن کی سیاحت‘ شروع کر دی تھی۔

کئی ہمسایہ ممالک خصوصاً آسٹریا کے ڈرائیورزوں نے سلووینیا میں پیٹرول اور ڈیزل کی کم قیمتوں کی وجہ سے روزانہ ملک میں آنا جانا شروع کر دیا تھا۔

حکومت کی جانب سے نئے اقدامات کے نفاذ کے تحت اب سلووینیا میں نجی گاڑی چلانے والوں کو روزانہ زیادہ سے زیادہ 50 لیٹر ایندھن خریدنے کی اجازت ہوگی جبکہ مختلف کاروباروں سے منسلک اور کسان 200 لیٹر تک فیول خرید سکیں گے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے