لاہور میں سات سالہ بچی کا مبینہ ریپ، مقدمہ درج کر کے ملزم گرفتار
لاہور شہر کے مضافاتی علاقے میں ہوٹل ملازم نے مبینہ طور پر سات سالہ بچی کو ریپ کیا ہے جس کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
درج کیے گئے مقدمے کے مطابق گلبرگ چوکی فردوس مارکیٹ پولیس نے 15 کال پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔
ایف آئی آر درج کراتے ہوئے متاثرہ بچی کی والدہ نے بتایا کہ سات سالہ ف اپنے چھوٹے بھائیوں کے ساتھ سیون اپ پھاٹک کے قریب کھیل رہی تھی جب یہ واقعہ پیش آیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ بچی کھیلنے ہوئے قریبی ہوٹل میں چلی گئی تھی۔
خاتون نے بتایا کہ ان کے تین بچے ہیں جن میں سب سے بڑے بیٹے کی عمر 8 برس جبکہ چھوٹا تین سال کا ہے-
درج مقدمے کے مطابق ہوٹل ملازم شریف عرف اللہ رکھا نے بچی کو ہوٹل میں ذیادتی کا نشانہ بنایا اور بچی کی حالت غیر ہونے پر والدہ نے بچی سے دریافت کیا جس پر بچی واقعہ کا بتایا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے جینڈر سیل کے حوالے کیا گیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن جہانداد اکرم سے منسوب بیان کے مطابق بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

